دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا

ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں،پولیس کی شہریوں کو ہدایت

جمعہ مئی 15:50

دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) دبئی میں ایک کروڑ پتی بھکاری کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دبئی پولیس کو ملی بڑی کامیابی، نہ دس ہزار،نہ پچاس ہزار، پورے تین لاکھ درہم ، یعنی ایک کروڑ روپے بھکاری کے قبضے سے برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی میں چندہ مانگنے والے تین افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن کے پاس سے تیس ہزار درہم نکلے۔۔دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ ہوشیار رہیں،بے وقوف بنانے والے ان دو نمبری لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :