تیزر رفتار گاڑی ریستوران میں ملائشیئن پارٹی کے سربراہ پر چڑھ دوڑی

ڈرائیور مخصوص جگہ پر رکنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ کنٹرول کھو بیٹھااورغلطی سے ایکسلیٹر دبا دیا

جمعہ 11 مئی 2018 15:50

کولالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ملائیشیا میں ہیریٹیج پارٹی کے سربراہ اریس مالایو ایک تیر رفتار گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گاڑی نے مالایو کو اس وقت روند ڈالا جب وہ ایک ریستوران میں مشروب سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپ کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور اسے ایک مخصوص جگہ پر روکنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم وہ گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور بریک کے بجائے غلطی سے ایکسلیٹر دبا دیا۔