وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ،ْ

اعلان پندرہ مئی کو اپوزیشن لیڈر کرینگے نام متفقہ ہے میرے دل میں محفوظ ہے میں بہت اچھا رازداں ہوں میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا ،ْ خورشید شاہ

جمعہ 11 مئی 2018 17:39

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے ایک نام پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کا اعلان 15 مئی کو اپوزیشن لیڈر کرینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تقریب کے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے نام پر میں اور وزیراعظم متفق ہوگئے ہیں،نگران وزیراعظم ایک اچھا منتظم اور سب کیلئے قابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نام متفقہ ہے میرے دل میں محفوظ ہے میں بہت اچھا رازداں ہوں میڈیا جتنا بھی کہے وقت سے پہلے نام نہیں بتاؤں گا، خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے نام سامنے آجاتے تو میڈیا اس کا تیاپانچہ کردیتا ہے۔واضح رہے کہ چار مئی کو نگران وزیراعظم کیلئے دو ناموں پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اتفاق کیا تھا۔