یمن، سابق صدرعلی عبداللہ صالح سے برآمد کردہ مالی رقوم پر حوثی ملیشیا قابض

جمعہ 11 مئی 2018 18:19

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) یمنی حوثی ملیشیا نے سابق صدرعلی عبداللہ صالح سے برآمد کردہ مالی رقوم ہتھیا لیںغیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں حوثی باغی ملیشیا نے مقتول سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قبضے سے حاصل ہونے والی مالی رقوم کو ہتھیا لیا ہے۔صنعاء میں حوثیوں کے زیر کنٹرول خبر رساں ایجنسی "سًبا" کے مطابق باغیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ اس نے مذکورہ مالی رقوم یمن کے مرکزی بینک کے حوالے کر دیے جانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب زمینی پیش رفت میں صعدہ صوبے کے ضلعے موزع سے باغی ملیشیا کے فرار ہو جانے کے بعد اسے عسکری کارروائی کے بغیر ہی آزاد کرا لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مقبنہ ضلعے کے علقے البرح سے حوثی عناصر کے لیے امداد اور کمک کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

البرح پر یمنی حکومت کے کنٹرول کے ساتھ ہی تعز کی سمت سے مغربی ساحل میں حوثی ملیشیا کا آخری قلعہ بھی زمین بوس ہو گیا جہاں تین برسوں سے باغیوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔اس طرح یمنی فوج کو موقع مل گیا ہے کہ وہ اتحادی طیارون کی معاونت سے حوثیوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے الحدیدہ اور اس کی تزویراتی بندرگاہ تک پہنچ سکے۔البرح کا علاقہ مقبنہ ضلعے میں واقع ہے جو رقبے کے لحاظ سے تعز صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہے۔

متعلقہ عنوان :