نسٹ کے طلباء کے وفد کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ، مالیاتی پالیسی و محصولات وصولی کے حوالے سے آگاہی حاصل کی

جمعہ 11 مئی 2018 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء کے ایک وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا اور مالیاتی پالیسی و محصولات وصولی کے حوالے سے اس کے کردار بارے آگاہی حاصل کی۔ ممبر فیئٹ ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے طلباء کو اس سلسلے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا کو مالیاتی پالیسی، بجٹ سازی کے عمل اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ہر سال بجٹ تجاویز کیلئے تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ طویل مشاورت کرتا ہے۔ انہوں نے حالیہ سالوں میں ٹیکس کے نظام کو آسان بنانے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر چیف فیئٹ ایف بی آر تہمینہ عامر نے طلباء کو پریزنٹیشن بھی دی۔

متعلقہ عنوان :