گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے جاپانی سفیرکی ملاقات

جمعہ 11 مئی 2018 19:22

گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے جاپانی سفیرکی ملاقات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد میں متعین جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیںگورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اورخطے کی صورتحال سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فاٹا میں پاک فوج ،سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں کی بدولت امن بحال ہوا ہے اوراربوروپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ قبائلی علاقہ جات بھی ملک کے دیگرترقیافتہ علاقوں کے برابرلائے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوروقت آگیاہے کہ عالمی برادری اس ضمن میں قبائلی عوام کی بھرپور مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :