آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع

جمعہ 11 مئی 2018 20:08

آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل ،احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) نیب لاہور کی عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر تین ملزمان جن میں امتیاز حیدر،بلال قدوائی اور شاہد شفیق شامل ہیں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کا حکم دیا ہے نیب لاہور نے احد چیمہ سمیت چاروں ملزمان کو گزشتہ روز جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے چاروں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہو ر کے حوالے کر دیا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث ڈی ایم جی گروپ کے سینئر افسر او ر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی نیب لاہور میں حراست کو اسی روز مکمل ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :