کسووال:سیکرٹری یونین کونسل نے رشوت خوری اور بد عنوانی کی انتہا کر دی ،دفتر نہ آنا یا لیٹ آنا معمول،کوئی پوچھنے والا نہیں

جمعہ 11 مئی 2018 20:38

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) سیکرٹری یونین کونسل نے رشوت خوری اور بد عنوانی کی انتہا کر دی ،دفتر نہ آنا یا لیٹ آنا معمول،کوئی پوچھنے والا نہیں ،تفصیل کے مطابق یو نین کونسل نمبر 75 ،چک نمبر 6 چودہ ایل میں تعینات سیکرٹری زوہیب اکرم نے رشوت اور بد عنوانی کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے ہیں یہ سیکرٹری نالیوں ،سولنگ ،ہینڈ پمپس و دیگر منصوبوں میں لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے ،پونین کونسل کی حدود میں واقع دیہات 6,8,9,10اور 12 چودہ ایل میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کر کے تقریبا 9 ہزار روپے کی لاگت سے پلیاں بنا کر ان کا بل 25 ہزار سے 28 ہزار روپے تک وصول کرتا ہے۔

انجینئر سے نقشہ اور تخمینہ لاگت بنوا کر اور پھر اسی انجینئر کو رشوت دے کر یہ بل بھی پاس کروا لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سیکرٹری کی نگرانی میں لگائے جانے والے سولنگ میں درجہ دوئم کی اینٹوں کا سرعام استعمال کرتا ہے،جبکہ ایک ایک ہینڈ پمپ سی4ہزار روپے سے 7 ہزار روپے اپنی جیب میں ڈالتاہے۔روزمرہ امور برتھ سرٹیفکیٹ،دیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے آنے والے سائل ان سے رشوت لینا اور کئی کئی چکر لگوانا،اس کا معمول ہے اس کام میں اس کی مدد نائب قاصد غلام فرید کرتا ہے،جو اس کے لیے فرنٹ میں کا کام کرتا ہے،زوہیب اکرم کبھی بھی 10 بجے سے قبل دفتر نہیں آتا ،اور کئی کئی روز تک غیر حاضر رہتا ہے،یو سی میں شامل دیہات میں اس کی رشوت خوری اور بد عنوانی کی کہانیاں زبان زدعام ہیں،لیکن حکام بالا اس کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے کو تیار نہیں،محکمانہ ہدائیت کے مطابق یو سی کو ملنے والے ماہانہ 3 لاکھ روپے کے فنڈ کے اخراجات کا چارٹ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے بعد دفتر میں نوٹس بورڈ آویزاں کرنا لازمی ہے اور اس فنڈ کا استعمال کہاں ہوا عام آدمی کو اس سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے،لیکن اس سیکرٹی نے آج تک یہ چارٹ کبھی آویزاں نہیں کیا۔

لہذا عام آدمی اپنے اوپر خرچ ہونے والے اس فنڈ سے ہی لا علم ہے،یو سی 75 کے دیہات کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف چیکرٹری پنجاب ،اور کمشنر ساہیوال سے ،سیکرٹری زوہیب اکرم کے عرصہ تعیناتی کا مکمل آڈٹ کروا کر اور اس کو فوری طور پر معطل کر کے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :