راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

جمعہ 11 مئی 2018 21:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن) گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد ، ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم خضدار میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ 49، شہید بینظیر آباد ، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 48، رحیم یار خان اور پڈعیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔