بین الاقوامی اداروں کے دبائوپر پارلیمنٹ سینداخلی خودمختاری کے متصادم خطرناکنقانون پاس ہونے والا ہے ،ْقائد جمعیت مولانا فضل الرحمان
معیشت، دفاع اور پارلیمنٹ پر دبائوہے ،ْ حقیقی آزادی کے لئے جد وجہد کرناہو گی ،ْاسلامی قوانین کے نفاذ میں سستی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ،ْمنسٹر انکلیو میں کئی عشروں بعد مسجد کی تکمیل ،ْ مولانا فضل الرحمان نے افتتاح اور خطا ب کیا
جمعہ 11 مئی 2018 22:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ، معیشت اور دفاع غیروں کے دبائومیں ہے ۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عنقریب ایک قانون پاس ہونے والا ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کسی بھی تنظیم ،ادارے یا اس ادارے وابستہ کسی بھی فرد کو اگر دہشت گرد قرار دے دے تو چاہے ہمارے ملک میں اس کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہو لیکن اقوام متحدہ کے دباو کی وجہ سے ہمارا ملک اسے دہشت گرد ہی کہے گا اور اس کے ساتھ دہشت گرد کا معاملہ ہوگا ،ملک ہمارا ہے ،قانون ساز ادارے موجود ہیں ،قانون نافذکرنے والے ادارے موجود ہیں ،آئین بنانے والے ادارے موجود ہیں لیکن اگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے کوئی ایسا قانون آجائے جو ہمارے داخلی قانون سے متصادم ہو تو پھر ہمارا داخلی قانون یہاں موثر نہیں ہوگا بلکہ بین الاقوامی قانون موثر ہوگا ،یہ غلامی ہے اور اسکو برقرار رکھا گیا ہے ،ْ دوسری چیز معیشت کا میدان ہے اس شعبے میں ترقی پذیر ممالک ہو یا پسماندہ ممالک ،انکو جکڑلیا گیا ہے ۔آئی ایم ایف اور اس کے قرضے ،ورلدبینک ،ایشین بینک ،پرائیویٹ سیکٹر میں قرضے دینے پیرس گروپ ہو یا لندن گروپ ہو ، انہوں نے پوری دنیا کی معیشت کون جکڑ لیا ہے اور ابن ہم بجٹ ان اداروں کی مشاورت سے تیار کرتے ہیں بظاہر اسمبلی میں پیش ہوتا ہے کہ جیسے ہم بجٹ دے رہے ہیں اگر اسمیں کمزوریاں ہو تو تنقید حکومت پر ہوتی ہے لیکن درحقیقت یہ بجٹ آئی ایم ایف ایسے اداروں کا تیار کردہ ہوتا ہے ،انکی شرائط پر ہم 70سال سے عمل درآمد کررہے ہیں ۔یہ ہماری معاشی غلامی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ جب انویسمنٹ ہم نے کرنی ہے تو فیصلے اور شرائط بھی ہماری ماننی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ تیسرا شعبہ دفاع کا ہے ۔ملک ہمارا ،اسلحہ ہمارا ،نظم ہمارا ،ایٹم بم ہمارا لیکن اسے استعمال کرنے کا اختیار ہمارے ملک کے پاس نہیں ہے ۔آئے روز معاہدات ہوتے ہیں کبھی سی ٹی بی ٹی پر دستخط کا کہا جاتا ہے اور اپنے دفاعی نظام کو ان معاہدات کے اندر لے آو جہاں فیصلے بین الاقوامی ادارے کریں گے اور ہم اس کے تابع ہونگے ،ْیہ تین شعبے ایسے ہیں ہماری پارلیمنٹ ، معیشت اور دفاع کی جو بین الاقوامی اداروں کے کنٹرول میں ہیں ۔اب اگر آپ حدود اللہ کے نفاذکی بات کریں اور بین الاقوامی ادارہ اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے تو ہزار دفعہ یہ کہنا سود مند نہیں ہوگا کہ یہ میرے قرآن کا قانون ہے کیونکہن بین الاقوامی ادارہ اس کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان شعبوں میں بھی آزادی حاصل کرنی ہوگی ۔70 برس گذر گئے اور ہم ترقی سے تنزل کی طرف آرہے ہیں ۔ہم آزاد ہونے کے باوجود غلام ہیں ۔حقیقی آزادی کی طرف سفر شروع نہیں کیا ۔وہ قوتیں غنیمت ہیں جو سیاسی جد وجہد کے ذریعے پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد سے وابستہ ہیں،ان شاء اللہ ایک دن یہ جد وجہد کامیاب ہوگی ۔اس کیلئے احساس ہونا چاہئے ،ْاحساس زندہ ہو تو عمل کا دور آتا ہے اور جب عمل زندہ ہوتا ہے تو منزل بھی مل جاتی ہے ،ہزار میل کا سفر کرنا ہو تو آغاز پہلے قدم سے ہوگا ،لیکن اگر چلنے کی توانائی ہی نہیں تو پھر سفر کا تصور ہی نہیں اور اگرنن توانائی ہے تو ایک جست میں منزل تک پہنچنا ممکن نہیں بلکہ درجہ بدرجہ قدم بڑھانا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ مساجد معاشرے کو اچھا ماحول فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا حقیقی آزدی اللہ کی بندگی ہے ،اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر بلیغ الرحمان نے اذان دے کر باقاعدہ افتتاح کیا ،مولنا سعید یوسف جمعہ کے اجتماع سے پرسوز خطاب کیا قائد جمعیت نے خطبہ اور امامت کروائی ،نماز کے بعد پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے دعائیں مانگی ،مولانا لطف الرحمان ، مولانا عطاء اللہ شہاب ، قاری سہیل عباسی ، مولانا سلیم اللہ ، مفتی ابرار احمد ، مولانا امین اللہ ، مفتی اجملن ، مولانا احمدا لرحمان اور ہاوسنگ کے کئی ملازمین نے شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.