لنڈی کوتل ایف سی چھائو نی تفتیشی حولات میں 26سالہ قیدی جاں بحق

جمعہ مئی 22:22

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) خیبر ایجنسی لنڈی کوتل ایف سی چھائو نی تفتیشی حولات میں 26سالہ قیدی محمد شفیق آفریدی ولد خائستہ خان جاں بحق ہو گیا قیدی کی میت پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا جسکو بعد میں لواحقین کے حوالے کردیا گیاسرکاری زرائع کے مطابق قیدی کو ٹی بی لاحق تھی جسکو ملٹری ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جو جانبر نہ ہوسکے اور وفات پاگئے ہیں اور بعد میں ان کی میت سیکورٹی فورسز کے حکام نے پولیٹکل انتظامیہ کو حوالے کر دیا جنہوں نے جاں بحق قیدی کی لاش اپنے لواحقین کو حوالے کرنے کے بعد اپنے ابائی گائوں جمرود سکندر خیل روانہ کر دی جہاں پر مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :