صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا ریسکیو1122 سٹیشن تخت بھائی کا دورہ

شیر گڑھ کے عوام کے لئے بھی جلد ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کا باقاعدہ آغازکردیا جائے گا جس سے شیر گڑھ،ہا تھیان، لوندخوڑ اور دیگر مضا فاتی علا قوں کے عوام مستفید ہو نگے، گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:37

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے ریسکیو1122 سٹیشن تخت بھائی کا دورہ کیا جس پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ضلع مردان میں ریسکیو 1122کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی کو ششوں اور حالیہ اقدا مات سے ادارے کی افا دیت اورمقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہیں۔

تخت بھائی ریسکیو1122 سٹیشن 55 کے دورہ کے دوران خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا ہے کہ شیر گڑھ کے عوام کے لئے بھی جلد ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کا باقاعدہ آغازکردیا جائے گا جس سے شیر گڑھ،ہا تھیان، لوندخوڑ اور دیگر مضا فاتی علا قوں کے عوام مستفید ہو نگے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت ریسکیو 1122کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے اور ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی خدمات اور تجر بے کو بروئے کار لا کر اس سروس کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر گڑھ کے عوام کے لیے بھی ریسکیو1122 اسٹیشن کی منظوری دی جا چکی ہے اور بہت جلد بین الاقومی طرز کی یہ سہولیات بھی اہل علاقہ کو فراہم کر دی جائیں گئیں۔ انہوں نے ریسکیو اسٹیشن کے مختلف حصوں اور ریسکیو 1122کی آپریشنل گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کرتے ہو ئے انہیں تسلی بخش قرار دیا اورریسکیو عملے کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات پر شا باش بھی دی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ، ایمر جنسی آفیسر ناصر خان، اسٹیشن انچارج محمد ہا رون خان، جمیل شاہ کے علا وہ سابق صو بائی وزیر خزانہ و تعلیم افتخار خان مہمند، اے سی تخت بھائی رحمت علی وزیر، اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو، بار کے جنرل سیکرٹری ندیم شاہ ایڈو کیٹ اور دیگر اعلیٰ سر کاری حکام بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :