چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ کی ملاقات

جمعہ 11 مئی 2018 23:44

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چیرمین سینیٹ حاجی محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ان کے دفتر میں پی پی پی کے مرکزی رہنماء سردار زادہ میرعمیرمحمد حسنی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوںنے باہمی دلچسپی و علاقائی امور، عوامی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنمائوںنے کافی دیر تک مختلف امور پر بات چیت کی۔