یمنی جزیرے پر متحدہ عرب امارات کی فوج تعینات، ترکی کا اظہار تشویش

ہفتہ 12 مئی 2018 11:10

یمنی جزیرے پر متحدہ عرب امارات کی فوج تعینات، ترکی کا اظہار تشویش
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ترکی نے یمنی جزیرے سٴْقطریٰ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی فوجیں تعینات کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس پیشرفت کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیا ہے۔ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمنی حکومت کے مطابق جزیرے پر فوجیں اتارنے سے قبل ابو ظہبی حکومت نے صدر منصور ہادی کو مطلع بھی نہیں کیا۔