بچہ اغوا کرنے کا شبہ، مشتعل ہجوم نے عمر رسیدہ خاتون کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا

ہفتہ مئی 11:10

بچہ اغوا کرنے کا شبہ، مشتعل ہجوم نے عمر رسیدہ خاتون کو تشدد کر کے ہلاک ..
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں مشتعل ہجوم نے بچے اغوا کرنے والے کسی گروپ سے تعلق کے شبے میں ایک 65 سالہ خاتون کو تشدد کرکے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے اس افسوسناک واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں کم از کم دو درجن افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون ایک موٹر کار میں سفر کرنے کے دوران ایک مندر کے قریب رک کر، دعا کے بعد بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کر رہی تھی کہ اس دوران مشتعل افراد کا مجمع اکٹھا ہو گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کسی بچے کو اغوا نہیں کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :