جاپان کے سافٹ بینک کے 2017 ء کے دوران آپریشنل منافع میں 27.1 فیصد اضافہ

ہفتہ 12 مئی 2018 12:50

جاپان کے سافٹ بینک کے 2017 ء کے دوران آپریشنل منافع میں 27.1 فیصد اضافہ
ْٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جاپان کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارے ’’ سافٹ بینک ‘‘ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کے آپریشنل منافع میں 27.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے وژن فنڈ کی قدر اور ٹیلی کام کے شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال کے دوران اس کا آپریشنل منافع 1.3 ٹریلین ین (11.8 ارب ڈالر) رہا۔ فروخت ہونے والی مصنوعات کی مالیت 9.16 ٹریلین ین رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصنوعات کی فروخت اور آپریشنل منافعے میں اضافے کے باوجود ادارے کے خالص منافعے میں کمی ہوئی جس کی وجہ چینی ای کامرس ادارے علی بابا میں اپنے حصص کی فروخت ہے۔

متعلقہ عنوان :