ترک اپوزیشن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم،تعلیم اوراقتصادیات پرفوکس

کامیاب ہوا تو ہر سال دس ہزار نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لیے غیر ممالک بھیجوں گا،محرم انجے کاخطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 13:17

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ترکی میں24 جون کو ہونے والے پارلیمانی و صدارتی انتخابات میں مرکزی اپوزیشن جماعت پیپلز ری پبلکن پارٹی کے امیدوار محرم اِنجے نے اپنی انتخابی مہم میں ملک میں نظام تعلیم اور اقتصادیات کو بہتر کرنے پر فوکس کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحیرہ اسود کے شہر ریزے میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجے نے کہا کہ وہ اگر کامیاب ہو گئے تو ہر سال دس ہزار نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کے لیے غیر ممالک بھیجا جائے گا۔ انتخابی جلسوں میں وہ حکمران جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کی اقتصادی حالات پر کڑی تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محرم انجے 24جون کے الیکشن میں موجودہ صدر رجب طیب ایردوآن کے مقابلے پر کھڑے ہیں۔