فلم ’’سمبا ‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ کے کردار ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہیں، رنویر سنگھ

ہفتہ 12 مئی 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے فلم ’’سمبا ‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ کے کردار ایک دوسرے سے بلکل مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’سمبا ‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ کے کرداروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلوکاری پر مضبوط گرفت نہیں رکھتے لیکن وہ ہدایترکارہ زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ میں گلوکار کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں وہ اپمنی گلوکاری صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے لیکن زویا اختر کے ساتھ کام کرنا بہت چیلنجنگ تھا اور وہ ایک تھیٹر اداکار ہیں جس کے لئے منفرد اور معیاری کام کرنا بہت اہم ہے جبکہ فلم ’’سمبا‘‘ کا کردار میری ہی ذات کا عکس ہے اس لئے مجھے اس کردار میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

فلم ’’سمبا‘‘ رواں سال 28دسمبر اور’’ گلی بوائے ‘‘آئندہ سال 14فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :