سعودی عرب، فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

ہفتہ 12 مئی 2018 15:07

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزمقامی وقت کے مطابق یہ میزائل دن کو سعودی عرب پر داغا گیا تاہم سعودی ڈیفنس فورس کے پیٹریاٹ میزائل فوری حرکت میں آئے جنہوں نے یمن کے حوثی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہگزشتہ بدھ کو بھی سعودی ڈیفنس فورس نے دارالحکومت ریاض پر داغے گئے دو میزائل حملے ناکام بنا دیئے تھے۔