اسرائیل نے جنگ کی تو تل ابیب کو دنیا سے مٹا دیں گے،ایران

مغربی دباؤ کے باوجود ہم اپنے میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کریں گے، مذہبی رہنمائ احمد خاتمی

ہفتہ 12 مئی 2018 15:47

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ایران کے ایک سرکردہ مذہبی رہنما احمد خاتمی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے احمقانہ طرز عمل تبدیل نہ کیا تو تل ابیب اور حیفا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد خاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مغربی دباؤ کے باوجود ہم اپنے میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کریں گے تاکہ اسرائیل کو یہ معلوم ہوکہ کہ اس کی حماقت تل ابیب اور حیفا کو صحفہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اعلان کے بعد اسرائیل اور ایران شام کے محاذ پر ایک دوسرے کیخلاف حالت جنگ میں آگئے ہیں۔