31رمضان بازاروںمیں چینی کی مسلسل سپلائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 12 مئی 2018 16:50

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کی31رمضان بازاروںمیں چینی کی مسلسل سپلائی کیلئے تما م تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہورکے تمام رمضان بازاروں میں چینی46روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں ایک اور دو کلو کے پیکٹ دستیاب ہوںگے۔

(جاری ہے)

چینی فی کلو کے حساب سے قیمت پیکٹ پر پرنٹ ہوںگی جبکہ رمضان بازاروں میں چینی کے پیکٹ کی سپلائی کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی مناسب بندوبست ہے۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایاکہ چینی کی مسلسل سپلائی کی فراہمی کے لئے اور نگرانی کیلئے ریونیو کا عمل بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 46روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی دستیابی سے عوام الناس اور بالخصوص لاہور کے شہریوں کو ایک زبردست ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :