جلد گلوکار اور اداکار ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہاہوں۔عدیل ملک

ہفتہ 12 مئی 2018 18:56

جلد گلوکار اور اداکار ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہاہوں۔عدیل ملک
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) میڈیا کانسیپٹ کے سی ای اوعدیل ملک نے آن لائن سے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ بہت جلد میں گلوکار اور اداکار ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہاہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عدیل ملک نے کہاکہ میڈیا کانسیپٹ اس سے قبل بہت سارے اداکاروں اور سنگرز کو اپنے پلیٹ فارم سے پرموٹ کرچکاہے اور بہت سارے شوزآرگنائز کرچکاہے بہت جلد ہم ایک ایسا شوآرگنائز کرنے جارہے ہیں جس میں اداکار اور گلوکار اکٹھے ہوجائنگے اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

عدیل ملک نے کہاکہ اس شومیں سینئیرزکے ساتھ ساتھ نئے لوگ بھی شامل ہوں گے جو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرینگے عدیل ملک نے مذید بتایاکہ ان شوز کوپاکستان کے مختلف شہروںمیں منعقدکیاجائیگا جس میں معروف اداکار و گلوکار شریک ہوں گے۔ان شوزکا آغاز عید کے فوراً بعد کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :