وی سی ناظمین نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کر دی ، مظہر حیات خان

ہفتہ 12 مئی 2018 20:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وی سی ناظمین نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کر دی، اگر ہمارے حقوق نہ دیئے گئے تو بنی گالہ تک احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے وی سی ناظمین کا تحصیل غازی میں ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ناظم مظہر حیات خان و سی سی غازی فیضان خان بھٹڑی پرویز اختر عالمگاہ کالا کٹھہ نور الہی خیرباڑہ شیر اعظم پہائی محمد ارشاد پربہ امازئی نویت خان کنڈی سید آفاق علی شاہ موہری، ملک فیصل اقبال خان ملکیار، ملک نوید اقبال، سرفراز خان اعوان گھاڑہ ہملٹ، محمد امین خان کنڈی نے شرکت کی۔

اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔ نا ظمین نے کہا کہ ضلع ناظم نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کو خط کے ذریعہ تمام وی سی اور این سی ناظمین پر کرپشن کا الزام لگایا اور تمام ناظمین کے فنڈز کی تحقیقات کیلئے کہا ہے لہذا ضلع ناظم اپنے حکم کو واپس لیں اور ناظمین سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

ناظمین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت نے جو دو اقساط روکی ہوئی ہیں وہ اقساط فی الفور جاری کی جائیں ورنہ صوبائی حکومت اور بنی گالہ تک احتجاج کیا جائے گا۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تمام ویلج کونسلوں سے گندگی اٹھائے جو ایکٹ2013ء کے تحت اس کے فرائض میں شامل ہے، ٹی ایم اے فی الفور اپنی ڈیوٹی سرانجام دے ورنہ میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، ہم تمام ناظمین متفق ہیں کہ ہمارا سرکاری طور پرآڈٹ کیا جائے لیکن پہلے ضلعی حکومت اور تحصیل حکومت میں ریکارڈ کرپشن ہو رہی ہے، اس کا آڈٹ کر کے ہمارے سامنے لایا جائے اور صحت انصاف کارڈ میں حقدار لوگوں کو کارڈ مہیا کئے جائیں، انصاف کارڈز کو غازی ہسپتال کے پینل پر لایا جاے اور غازی ہسپتال سے ایکٹیویٹ کیا جائے، غازی ہسپتال کو انصاف کارڈ پینل پر لایا جائے۔

سی ڈی ایل ڈی کو چاہئے کہ منتخب شدہ نمائندں کی سربراہی میں ترقیاتی کام کروائے۔ قراداد میں ضلعی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سپورٹس ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگرشعبوں میں مختلف فنڈز متعلقہ شعبہ میں استعمال کئے جائیں۔ اجلاس کے آخر میں ملک فیصل اقبال صدر اتحاد ناظمین اور ناظم غازی مظہر حیات خان نے اجلاس میں شامل ناظمین اور نائیبین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ ناظمین کے حق کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :