پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور روانہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کا وفد مشتاق صدیقی،رائو کامران محمود کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں قائدین پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلا س کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کریں گے جبکہ مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین ،خرم نواز گنڈا پور بھی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں ملکی صورتحال،پاکستان عوامی تحریک کے الیکشن 2018میں شرکت کے حوالے سے شرکت اور تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم فیصلہ جات ہونگے۔