اولمپین اورسابق کپتان ہاکی ٹیم منصور احمد کراچی میں انتقال کرگئے

ہفتہ 12 مئی 2018 21:13

اولمپین اورسابق کپتان ہاکی ٹیم منصور احمد کراچی میں انتقال کرگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) اولمپین اورسابق کپتان ہاکی ٹیم منصور احمد کراچی میں انتقال کرگئے ۔وہ 1968میں کراچی میں پیدا ہوئے ۔ صبح طبیعت خراب ہونے پر انتہای نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بھارت میں علاج کرانے کی خواہش ظاہر کی لیکن ویزے کاانتظار کرتے کرتے خالق حقیقی سے جاملے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اور اولمپین منصور احمد گزشتہ چند میں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

رات کو ڈائریا کی تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں پر صبح زیادہ خراب ہونے پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا اور صبح سے ہی وینٹی لیٹر پر تھے جسکے باعث ہسپتال میں ہی دم توڑگئے۔ واضح رہے کہ منصور احمد 1994کے ورلڈ کپ کے ہیرو کے نام سے جانے جاتے تھے اور 1986سے 2000تکانہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور تین ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا ۔ گول کیپر منصور احمد نے اپنے علاج کیلئے بھارت جانے کی خواہش کی اور ویزے کا انتظار کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ان کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی تھی ۔