سوات ، موسلادھار بارش ،تیز ہواوں اور شدید ژالہ باری

ضلع بھر میںشدید نقصان،کھڑی فصلیں اور باغات تباہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سوات میں موسلادھار بارش ،تیز ہواوں اور شدید ژالہ باری ضلع بھر میںشدید نقصان،کھڑی فصلیں اور باغات تباہ،مینگورہ شہر میں نکاس آب کے ناقص انتظام کے باعث سیدوشریف روڈائرپوٹ ،نیو مدین روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں تالابوں میں تبدیل ،ٹریفک کا نظام متاثر ہوکر لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،پانی دکانوںکے اندر گھس گیا ،دکاندار دکانوں سے پانی نکالتے رہے ،تفصیلات کے مطابق سوات میں موسلادھار بارش ،تیز ہواوں اور شدید ژالہ باری ضلع بھر میںشدید نقصان،کھڑی فصلیں اور باغات تباہ،مینگورہ شہر میں نکاس آب کے ناقص انتظام کے باعث سیدوشریف روڈائرپوٹ ،نیو مدین روڈ اور جی ٹی روڈ سمیت کئی اہم شاہراہیں تالابوں میں تبدیل ہوگئیں ،ٹریفک کا نظام متاثر ہوکر لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاپانی دکانوںکے اندر گھس گیا ،دکاندار دکانوں سے پانی نکالتے رہیمینگورہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں علی الصبح اور مابعد وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے سیب،آڑو،الوچہ ،خوبانی پیاز ،ٹماٹر، سمیت دیگر پھلوں اور سبزی کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے سیٹلائٹ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق سوات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔