بچوں میں جلدی مرض کی نشاندہی کا نوٹس،مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرادیاگیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:25

ڈی جی خان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے بچوں میں جلدی مرض کی نشاندہی کا نوٹس لیتے ہوئے مریضوں کو فوری علاج معالجہ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل کرادیا۔ ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمداقبال مظہر مہار نے ٹیچنگ ہسپتال میں داخل بچوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مالی امدادبھی دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بچوں کو ٹیچنگ ہسپتال میں ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام اخراجات سرکاری طو ر پر کیے جائیں گے ․ ضرورت پڑنے پر لاہو رسمیت دیگر ہسپتالوں میںبھجوایا جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی نے بتایاکہ بچوں میں موروثی جلدی بیماری ہے جو زیادہ شدت پر کینسر کی صورت اختیار کر سکتی ہے‘ بیماری میل جول اور چھونے سے نہیں پھیلتی تاہم سورج کی روشنی سے بچایاجانا ضروری ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کزن میرج اور قریبی رشتہ داروں میں شادیوںکی وجہ سے بیماری پھیل سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :