اٹک ، فقیر آباد موڑ پر حادثہ، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 5افراد زخمی

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) فقیر آباد موڑ پر خطرناک حادثہ کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق فقیر آباد موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خطرناک حادثہ تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں سمیہ ولد حق نواز ، مدیحہ ولد حق نواز ، حق نواز ، عبداللہ ولد وقاص ، شہزاد ولد خرم شامل ہیں کار کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کیساتھ ساتھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اہل علاقہ نے فقیر آباد موڑ کو سیدھا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :