شہرمیں روزانہ کی بنیاد پر دہی اور دودھ کے نمونے حاصل کر کے فوڈ لیبارٹر ی سے ٹیسٹ کرایا جائے، میئر سکھر

ہفتہ 12 مئی 2018 23:47

سکھر۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر شہر میں دودھ ،دہی اور دودھ سے تیار کی جانے والی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایات پر میونسپل کمشنر و فوڈ انسپکٹر کو ہد ایت کی ہے کہ شہرمیں روزانہ کی بنیاد پر نمونے حاصل کئے جائیں اور نمونوں کو فوڈ لیبارٹر ی سے ٹیسٹ کرایا جائے اور لیبارٹری سے رپورٹ ملنے پر ملاوٹ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،بلدیہ کے فوڈ انسپکٹر نے شیخ شہین روڈ ،جناح چوک ،نیوپنڈ ،شالیمار،پرانہ سکھر، والس روڈ ،ریجنٹ سینماایریا،اور قرب وجوار سے دودھ ،دہی ،قلفی ،آ ئسکریم ،لسی وغیرہ کے 28نمونے حاصل کئے اور ان نمونوں کو فوڈ لیبارٹری میں جمع کرادیاہے اور فوڈ لیبارٹری کی رپورٹ پر ملاوٹ ثابت ہونے والے نمونوں کے حامل مالکان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :