بلاول کا کامیاب جلسہ ثابت کرتا ہے کہ کراچی میں خوف کے سائے ختم ہو چکی:آصف علی زرداری

اتوار 13 مئی 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کا شاندار جلسہ کرنے پر کراچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ٹینکی گراؤنڈ کے بعد باغ جناح میں بلاول بھٹو کا شاندار اور کامیاب جلسہ اس بات کی عکاسی ہے کہ کراچی میں خوف کے سائے ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی، کراچی کی تنظیم اور جیالوں کو کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش، جذبے اور ولولے کو برقراررکھتے ہوئے انتخابات کی تیاریوں میں شریک ہو جائیں۔