دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں پراسرار آتشزدگی‘11کاریں جل کر خاکستر

اتوار 13 مئی 2018 10:10

دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آؤٹ لیٹ ٹریڈ سینٹر میں پراسرار آتشزدگی کے نتیجے میں پارکنگ اسٹینڈ میں کھڑی 11کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی اللیسیلی مرکز سے فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔گزشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دبئی پولیس کے کریمینل ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔