امریکی پابندیاں، عالمی کمپنیوں نے ایران سے کوچ کرنا شروع کردیا
امریکی اعلان کے بعد ایران میں سرمایہ کاری کرنے والی متعدد عالمی کمپنیوں نے واپسی کی تیاری شروع کردی
اتوار 13 مئی 2018 11:10
(جاری ہے)
یہ معاہدہ رواں سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا جس کے بعد کوئی اور منصوبہ شروع نہیں کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر نئی پابندیوں کے نفاذ میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔
اس وقت تک ان کے ایران میں جاری پروجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے گا۔ادھر جاپان کی توانائی کے وسائل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی فرم انپکس کورپ نے کہاکہ وہ ایران کے جنوب میں آزاد جان آئل فیلڈ کے دوسرے مرحلے سے دست بردار ہو رہی ہے۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا کہ ایران میں آئل سیکٹر سے نکلنے کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی اور تہران پر نئی پابندیوں کے اعلان کا رد عمل ہے۔انپکس نے سنہ 2010ء میں آزاد جان آئل فیلڈ سے اپنے 10 فی صد شیئرز واپس لے لیے تھے۔ امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کردہ پابندیوں کے باعث جاپانی کمپنی کے لیے پروجیکٹ پر کام کرنا مشکل ہوگیا تھا۔توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ایک دوسری بڑی فرم ووڈ ماکنزی کے مطابق آزاد جان کے مقام دنیا کا خام تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے جس کا اندازہ 33 ارب 20 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.