پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین (آج )رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کریں گے

اتوار 13 مئی 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین ،ْبابر اعوان ،ْشفقت محمود ،ْ جہانگیر ترین (آج )14مئی پیر کورحیم یارخان میں ایک بڑے جلسے میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں حال ہی میں شامل ہونے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے کے سربراہ مخدوم خسرو بختیار اور چوہدری جاوید اقبال وڑئچ کی دعوت پر پیر کو رحیم یار خان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق اس موقع پر اور بھی کئی سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔