اسسٹنٹ کمشنرقلات عبدالستار مینگل کا مختلف بی ایچ یوز اور سول ڈسپینسریز کا دورہ

اتوار 13 مئی 2018 17:20

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنرقلات عبدالستار مینگل کا مختلف بی ایچ یوز اور سول ڈسپینسریز کا دورہ کیا ، جس میں سول ڈسپنسری کوہنگ ' بی ایچ یو کوہنگ 'بی ایچ یو گوم' بی ایچ یو شاہی دربار ' اور سول ڈسپینسری چشمہ شامل ہیں اس دوران مختلف بی ایچ یوز کے اسٹاف کو غیر حاضر پایا۔

(جاری ہے)

ان کی غیر حاضری رپورٹ ڈپٹی کمشنر قلات اور ڈی ایچ او قلات کو ارسال کردی۔جبکہ سول ڈسپینسری کوہنگ کے میڈیسن باتھ روم کے اندر رکھیجانے پر شدید برہمی کااظہار کیا ہے۔جس پر متعلقہ انچارج کو تنبیہ کی گئی کہ ادویات کو مناسب اور صاف جگہ پر رکھیں۔