وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے پنجاب کے میڈیکل کالج کے 40 طلبہ لاپتہ ہو گئے

اتوار 13 مئی 2018 17:30

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے پنجاب کے میڈیکل کالج کے 40 طلبہ لاپتہ ہو گئے جبکہ 3 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ اتوار کو وادی نیلم کے علاقے کٹن میں اس وقت پیش آیا جب سیاحت کیلئے آئے ہوئے فیصل آباد میڈیکل کالج کے طلبہ نالے کو پیدل عبور کرنے والے پل پر جمع تھے کہ پل زیادہ وزن کے باعث ٹوٹ گیا اور طلبہ دریا میں جا گرے۔ حکام کے مطابق 3 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ لاپتہ طلباء کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حادثے کی معلومات کے حصول کیلئے مظفرآباد میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :