Live Updates

نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں ،ْطلال چوہدری

کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں ،ْ غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا ،ْ عمران خان کے بیان پر رد عمل

اتوار 13 مئی 2018 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نے وہی مو قف دیا ہے جو پہلے بھی ریاستی ادارے دیتے رہے ہیں، کیا ملک اور آئین توڑنے والا غدار نہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ کیا ساٹھ ہزار جانوں کے ضیاع اور شہادتوں کا ذمہ دار ملک کا غدار نہیں، افسوس کی بات ہے بات ہے غداراسے کہا جارہے جس نے ایٹمی دھماکا کیا، نااہل اسے کہا جارہا ہے جس نے سی پیک کا تحفہ دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات