00 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر انتظام 1500 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) منگل کو ہو گی۔ مرکز قومی بچت کے حکام کے مطابق 1500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی سال رواں کی 13 ویں اور مجموعی طور پر 74 ویں قرعہ اندازی ہو گی جبکہ 100 روپے کی سال رواں کی 14 ویں اور مجموعی طور پر 22 ویں قرعہ اندازی ہو گی۔

(جاری ہے)

1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات، تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔ اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈکا پہلا انعام 7 لاکھ، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام1 ہزار روپے کی1199 انعامات ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے۔

متعلقہ عنوان :