پیپلز پارٹی لاہور نے تیس زونوں کے صدور کا انتخاب مکمل کر لیا ،حاجی عزیز الرحمن چن

اتوار 13 مئی 2018 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے تیس زونوں کے صدور کا انتخاب مکمل کر لیا ہے اس حوالے سے منتخب عہدیداروں کو نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب ضلعی دفتر باغبانپورہ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ بنانے کے لئے ہر جیالا متحرک ہو چکا ہے اور آئندہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور سے کلین سویپ کرے گی۔

آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے عام آدمی کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہے شریفوں اور نیازی کے پاس سوائے نعروں کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی جماعتوں نے اشرفیہ کو ہی فائدہ پہنچایا ہے عام آدمی کا استحصال ہوا جس کو پاکستان پیپلز پارٹی مزید برداشت نہیں کرے گی