نثار دھرتی کے بیٹے ہیں ،ممبئی حملوں کے بارے میں حقائق پر مبنی بیان دے کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ،ماروی میمن

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دھرتی کے بیٹے ہیں ممبئی حملوں کے بارے میں حقائق پر مبنی بیان دے کر انہوں نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور بنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن نے ممبئی حملوں کے بارے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انٹرویو کی مذمت اور چوہدری نثار کی بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار اس دھرتی کے بیٹے ہیں انہوں نے حقائق پر مبنی وضاحتی بیان دیا ار ممبئی حملوں پر موقف واضح کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان کے موقف کا بہترین دفاع کیا ہے