یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے پر امریکہ کے خلاف فلسطینیوں کا آج متوقع احتجاج

اسرائیلی فورسز کا شمالی غزہ میں حماس کی پوسٹ پر حملہ

اتوار 13 مئی 2018 18:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) یروشلم میں سفارتخانہ منتقل کرنے پر امریکہ کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے آج پیر کو متوقع بڑے پیمانے پر مظاہروں سے قبل اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز شمالی غزہ میں حماس کی ایک پوسٹ پر حملہ کیا،یہ بات فوج نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان جوناتھن کونکریکس نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی طیارے نے تقریباً ایک کلومیٹر طویل سرنگ پر حملہ کیا ہے،جسے کئی مہینوں میں کھودا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سرنگ غزہ کے اسلام پسند حکمران جماعت حماس نے کھودی تھی۔ ایک درجن سے زائد حملوں میں اس ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے،یہ بات فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتائی ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرنگ اسرائیلی علاقے کے قریب بفرزون میں کھولی گئی تھی۔ فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :