عوام کی سہولت کے لیئے قصبات میں سوئی گیس کی فراہمی بہت بڑا قدام ہے ،چودھری ندیم عباس

اتوار 13 مئی 2018 18:50

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) فیڈرل پارلیمانی سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن وممبر قومی اسمبلی چودھری ندیم عباس ربیرہ کی قصبہ جبوکہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب، اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل عمار اجمل چودھری ،رائو عبدالحق ،رائے محمد شفیع کھرل ایڈووکیٹ ،امیدوارصوبائی اسمبلی چودھری غلام رضا ربیرہ کا مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے اہل علاقہ کے لئے کیے گئے اقدامات پر اظہار مسرت،معززین علاقہ کا چودھری ندیم عباس ربیرہ کو زبردست خراج تحسین ،جبوکہ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چودھری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ حکومت نے کھیت سے منڈیوں تک پختہ سڑکوں کی تعمیر سمیت قصبات میں بنیادی ہیلتھ یونٹس ،سکولوں کو اپ گریڈ کیا عوام کی سہولت کے لیئے قصبات میں سوئی گیس کی فراہمی ایک بہت بڑا قدام ہے چیئرمین یونین کونسل عمار اجمل چودھری اور رائو عبدالحق نے چودھری ندیم عباس ربیرہ کا قصبہ کے عوام کے جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جبوکہ اوکاڑہ کا سب سے بڑا قصبہ ہے آپ نے یہاں عوام کو گیس کی فراہمی، سکولوں ،بنیادی ہیلتھ یونٹ کی اپ گریڈیشن کر کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں اس موقع پر چودھری رضا عباس ربیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے اہل علاقہ کی خدمت میں پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی کامیاب ہوکر عوام کی خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔