مسلم لیگ ن حکومت میں بڑے میگا پراجیکٹ کے علاوہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی طرف بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے،تنویر اسلم سیتھی

اتوار 13 مئی 2018 18:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) صوبائی وزیرتعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت میں بڑے میگا پراجیکٹ کے علاوہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی طرف بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور ضلع چکوال میں بھی اربوں روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ وہ سید نصیر شاہ کی طرف سے دیے جانے والے استقبالیہ میں خطاب کررہے تھے جو یہاں قصبہ دلیلپور میں حاجی ظفراعوان وعولہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

صوبائی وزیر کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں پنڈال میں لایا گیا۔ خطبہ استقبالیہ حاجی ظفر محمود وعولہ نے پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خصوصی دلچسپی سے لنک روڈ ،سکولوں کی اپ گریڈیشن ، گلیوں کی پختگی اور پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل کونسلر راجہ عدنان مسعود، ملک نذیر احمد نیازی، کسان کونسلرحاجی محمد صادق، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوآسیدنشاہ حاجی مختار احمد نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ سید نصیر حسین شاہ نے علاقے کو درپیش متعدد مسائل کی نشاندہی کی اور انہوںنے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پسماندہ یونین کونسل ڈلوال کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی نے مزید کہا کہ عوام کوبے وقوف بنانے والوں کا احتساب آنے والے انتخابات میں عوام کریں گے اور ہم اپنی خدمت اور کارکردگی کے حوالے سے عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔

متعلقہ عنوان :