کوئٹہ کے،گودام میں آتشزدگی سے لاکھو ں مالیت کا سامان جھل گیا

اتوار 13 مئی 2018 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جھل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے شالدرہ میں کاسی روڈ پر واقع ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے گودام میں کو اپنی لپیٹ میں لیا آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا آگ پر قابو پا لیا ذرائع کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامنا جھل کر خاکستر ہو گیا مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :