چیچہ وطنی، نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

اتوار 13 مئی 2018 19:20

چیچہ وطنی۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق اقبال نگر کے قریب 50 سالہ شخص کانوں میں ہینڈ فری لگا کر ریلوے لائن کراس کر رہا تھا جو لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ٹرین کی زد میں آگیا اور طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے،متوفی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔