آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپئن منصور احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 13 مئی 2018 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن منصور احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اتوار کو جاری پیغام کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔