انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق،سولہ مسافرزخمی

مسافر کوچ ٹھاروشاہ سے اجن قبیلہ کے افراد کوزیارت کیلئے سیہون شریف لعل شہباز قلندرکی درگاہ لیکرجارہی تھی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق،سولہ مسافرزخمی، مورودادو پل کے پاس درگاہ سول سرکار کے مقام پر مسافر کوچ الٹ جانے سے کلینرشکیل عباسی جاں بحق ہوگیااس حادثہ میںسولہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں موروکے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے پانچ مسافروں کو تشویشناک حالت کے باعث نواب اسپتال منتقل کردیاگیا ،مورو پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ ٹھاروشاہ سے اجن قبیلہ کے افراد کوزیارت کیلئے سیہون شریف لعل شہباز قلندرکی درگاہ لیکرجارہی تھی۔