سعودی حکام نے معتمرین کے لئے حالتہ عمار بری سرحدی چوکی کھول دی

پیر 14 مئی 2018 11:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سعودی عرب کے سرحدی علاقے حالتہ عمار بری میں واقع چوکی پر قائم حاجی کیمپ معتمرین اور زائرین کے خیر مقدم کے لئے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرحدی علاقے حالتہ عمار بری میں واقع چوکی پر قائمکیمپ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس کیمپ میں متعدد عرب اور مسلم ممالک کے زائرین و معتمرین ارض مقدس پہنچتے ہیں۔ سیکرٹری گورنریٹ محمد الحقبانی نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر کی ہدایت پر معتمرین کو مطلوب تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہاں دعوة سینٹر بھی کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :