صعدہ اور الجوف کے درمیان شاہراہ پر یمنی فوج کا کنٹرول،جھڑپوں میں 10باغی ہلاک

البقع مارکیٹ سے الجوف کے الیتمہ کے علاقے تک دونوں گورنریوں کی رابطہ سڑک کو محفوظ بنا لیا گیا،عسکری عہدیدار

پیر 14 مئی 2018 11:50

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے حوثیوں ملیشیا کو مار بھگانے کے بعد الجوف اور صعدہ گورنری کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔صعدہ اور الجوف گورنری کو ملانے والی شاہراہ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ لڑائی میں کم سے کم 10 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور بچ جانے والے فرار ہوگئے۔

صعدہ محاذ کے عسکری عہدیدار بریگیڈیئر عبید الاثلہ نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ صعدہ گورنری کی البقع مارکیٹ سے الجوف کے الیتمہ کے علاقے تک دونوں گورنریوں کی رابطہ سڑک کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف پر سرکاری فوج کا کنٹرول قائم ہے۔ سڑک کے کنارے واقع بیر السلامی اور التام اسٹیشن کو حوثی ملیشیا سے خالی کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئر الاثلہ کا کہنا تھا کہ صعدہ اور الجوف گورنری کو ملانے والی شاہراہ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔

لڑائی میں کم سے کم 10 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور بچ جانے والے فرار ہوگئے۔انہوں نے سرکاری فوج اور حکومت نواز مزاحمتی کارکنوں کی حوثیوں کے خلاف محاذ جنگ پر جاری مساعی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عبدالملک الحوثی کے حامی اب سرکری فوج کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ پناہ گاہوں میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم سرکاری فوج باغیوں کو ان کی پناہ گاہوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :