کاشتکار کھیرے کے تیارشدہ پھل پر کڑی نظررکھیں، زرعی ماہرین

پیر 14 مئی 2018 13:15

قصور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کھیرے کے تیارشدہ پھل کو پھل کی مکھی سے بچانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کھیرے کے تیارشدہ پھل پر کڑی نظررکھیں کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ کیساتھ ہی پھل کی مکھی تیار شدہ کھیرے کے پھل میں سوراخ کرکے اندر داخل ہونے کے بعد تیزی سے انڈے دیتی ہے جبکہ انڈوں سے نکلنے والی سنڈیاں پھل کا گودا کھاکر اسے تباہ کردیتی ہیں جس سے پکے ہوئے کھیرے کا پھل گل سڑجاتاہے۔