عراق میں انتخابات،

شیعہ رہنماء مقتدیٰ الصدر کو جزوی برتری حاصل ایران نواز گروپ کا اب تک دوسرا نمبر ،موجودہ عراقی وزیراعظم پیچھے رہ گئے ،مقامی میڈیا

پیر 14 مئی 2018 13:19

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) عراق میں ہونے والے انتخابات میں عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کو عراقی جزوی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دارالحکومت کی نشستوں پر وزیراعظم کی پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا مطابق انتخابی عمل میں ایران مخالف مقتدیٰ الصدر کی انتخابات میں برتری جاری ہے، ایران نواز گروپ کا اب تک دوسرا نمبر ہے جبکہ موجودہ عراقی وزیراعظم پیچھے رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ عرا ق کی جنگ کے بعد مقتدیٰ الصدر نے ایران مخالف موقف اختیار کر لیا تھا۔عراقی انتخابی کمیشن کے تحت اتوار کو ہونے والے عراق کے پارلیمانی انتخاب میں نصف سے زائد ووٹوں کا شمار کر لیا گیا ہے۔